سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 8

قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنے کی ممانعت

راوی: عبداللہ بن محمد النفیلی , ابن المبارک , محمد بن عجلان , قعقاع بن حکیم , ابی صالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَکِيمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَنَا لَکُمْ بِمَنْزِلَةِ الْوَالِدِ أُعَلِّمُکُمْ فَإِذَا أَتَی أَحَدُکُمْ الْغَائِطَ فَلَا يَسْتَقْبِلْ الْقِبْلَةَ وَلَا يَسْتَدْبِرْهَا وَلَا يَسْتَطِبْ بِيَمِينِهِ وَکَانَ يَأْمُرُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ وَيَنْهَی عَنْ الرَّوْثِ وَالرِّمَّةِ

عبداللہ بن محمد نفیلی، ابن المبارک، محمد بن عجلان، قعقاع بن حکیم، ابی صالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے حق میں باپ کی طرح ہوں اسی بناء پر میں تم کو دین وادب کی تعلیم دیتا ہوں پس جب تم بیت الخلاء میں جاؤ تو وہاں جا کر نہ تو قبلہ کی طرف رخ کرو اور نہ پشت، اور نہ داہنے ہاتھ سے استنجاء کرو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں تین ڈھیلوں سے استنجاء کا حکم فرماتے تھے اور گوبر یا ہڈی سے استنجاء کرنے کو منع فرماتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں