قضائے حاجت کا تقاضہ ہو تو نماز نہیں پڑھنی چاھیئے
راوی: احمد بن یونس , زہیر , ہشام بن عروہ , عبداللہ بن ارقم
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ أَنَّهُ خَرَجَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا وَمَعَهُ النَّاسُ وَهُوَ يَؤُمُّهُمْ فَلَمَّا کَانَ ذَاتَ يَوْمٍ أَقَامَ الصَّلَاةَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ قَالَ لِيَتَقَدَّمْ أَحَدُکُمْ وَذَهَبَ إِلَی الْخَلَائِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ يَذْهَبَ الْخَلَائَ وَقَامَتْ الصَّلَاةُ فَلْيَبْدَأْ بِالْخَلَائِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ وَشُعَيْبُ بْنُ إِسْحَقَ وَأَبُو ضَمْرَةَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَرْقَمَ وَالْأَکْثَرُ الَّذِينَ رَوَوْهُ عَنْ هِشَامٍ قَالُوا کَمَا قَالَ زُهَيْرٌ
احمد بن یونس، زہیر، ہشام بن عروہ، حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حج یا عمرہ کے ارادہ سے نکلے آپ کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے اور آپ ان کی امامت کیا کرتے تھے ایک دن صبح کی نماز ہونے لگی تو آپ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص امامت کے لئے آگے آئے یہ کہہ کر آپ قضائے حاجت کے لئے جانے لگے اور فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جب تم میں سے کسی کو قضائے حاجت کی ضرورت پیش آجائے اور نماز کھڑی ہو چکی ہو تو اس کو چاہیئے کہ پہلے اپنی ضرورت سے فارغ ہو لے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ وہیب بن خالد، شعیب بن اسحاق اور ابوضمرہ نے اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے بسند عروہ ایک ایسے شخص کے واسطہ سے روایت کیا ہے کہ جس نے ان کو یہ حدیث حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنائی ہے اور اکثر جنہوں نے اس حدیث کو ہشام سے روایت کیا ہے انہوں نے اسی طرح روایت کی جس طرح کہ زہیر نے روایت کی۔
Narrated Abdullah ibn al-Arqam:
Urwah reported on the authority of his father that Abdullah ibn al-Arqam travelled for performing hajj (pilgrimage) or umrah. He was accompanied by the people whom he led in prayer. One day when he was leading them in the dawn (fajr) prayer, he said to them: One of you should come forward. He then went away to relieve himself. He said: I heard the Messenger of Allah (peace_be_upon_him) say: When any of you feels the need of relieving himself while the congregational prayer is ready, he should go to relieve himself.
