سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1000

دشمن سے صلح کرنے کا بیان

راوی: محمد بن علاء , ابن ادریس , ابن اسحق , زہری , عروہ بن زبیر , مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ إِسْحَقَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ أَنَّهُمْ اصْطَلَحُوا عَلَی وَضْعِ الْحَرْبِ عَشْرَ سِنِينَ يَأْمَنُ فِيهِنَّ النَّاسُ وَعَلَی أَنَّ بَيْنَنَا عَيْبَةً مَکْفُوفَةً وَأَنَّهُ لَا إِسْلَالَ وَلَا إِغْلَالَ

محمد بن علاء، ابن ادریس، ابن اسحاق ، زہری، عروہ بن زبیر، حضرت مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم سے روایت ہے کہ قریش نے اس بات پر صلح کی کہ دس سال تک لڑائی کو موقوف رکھیں گے اور لوگ اس مدت میں امن سے رہیں گے اور ہمارے اور ان کے درمیان دل صاف ہوگا چوری نہ چھپ کر ہوگی اور نہ کھل کر۔

یہ حدیث شیئر کریں