سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ وصیتوں کا بیان ۔ حدیث 1116

جو شخص وصیت کیے بغیر مرجائے اس کی طرف سے صدقہ دینا

راوی: عباس بن ولید بن مزید , اوزاعی , حسان بن عطیہ , عمرو بن شعیب , عبداللہ بن عمرو بن العاص

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ الْعَاصَ بْنَ وَائِلٍ أَوْصَی أَنْ يُعْتِقَ عَنْهُ مِائَةُ رَقَبَةٍ فَأَعْتَقَ ابْنُهُ هِشَامٌ خَمْسِينَ رَقَبَةً فَأَرَادَ ابْنُهُ عَمْرٌو أَنْ يُعْتِقَ عَنْهُ الْخَمْسِينَ الْبَاقِيَةَ فَقَالَ حَتَّی أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي أَوْصَی بِعَتْقِ مِائَةِ رَقَبَةٍ وَإِنَّ هِشَامًا أَعْتَقَ عَنْهُ خَمْسِينَ وَبَقِيَتْ عَلَيْهِ خَمْسُونَ رَقَبَةً أَفَأُعْتِقُ عَنْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَوْ کَانَ مُسْلِمًا فَأَعْتَقْتُمْ عَنْهُ أَوْ تَصَدَّقْتُمْ عَنْهُ أَوْ حَجَجْتُمْ عَنْهُ بَلَغَهُ ذَلِکَ

عباس بن ولید بن مزید، اوزاعی، حسان بن عطیہ، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ عاص بن وائل نے وصیت کی تھی کہ (مرنے کے بعد) اس کی طرف سے سو غلام آزاد کئے جائیں۔ پس اس کے بیٹے ہشام نے پچاس غلام آزاد کئے اور اس کے دوسرے بیٹے عمر نے بقیہ پچاس غلام آزاد کرنے کا ارادہ کیا۔ لیکن اس نے کہا کہ پہلے میں اس سلسلہ میں رسول اللہ سے دریافت کر لوں پس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ! میرے باپ نے سو غلام آزاد کرنے کی ہم کو وصیت کی تھی (میرے بھائی) ہشام نے پچاس غلام آزاد کر دیئے ہیں اور میرے ذمہ بقیہ پچاس غلاموں کو آزاد کرنا باقی ہے تو کیا میں اپنے باپ کی طرف سے ان کو آزاد کردوں؟ آپ نے فرمایا اگر وہ (تیرا باپ) مسلمان ہوتا اور تم اس کی طرف سے غلام آزاد کرتے یا اس کی طرف سے صدقہ کرتے یا اس کی طرف سے حج کرتے تو اس کو ان چیزوں کا ثواب ملتا۔ (لیکن چونکہ اس کی موت حالت کفر میں ہوئی ہے اس لئے اب اس کے لئے کوئی عمل مفید نہیں ہوگا)

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
Al-'As ibn Wa'il left his will that a hundred slaves should be emancipated on his behalf. His son Hisham emancipated fifty slaves and his son Amr intended to emancipate the remaining fifty on his behalf, but he said: I should ask first the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). He, therefore, came to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah, my father left in his will that a hundred slaves should be emancipated on his behalf and Hisham has emancipated fifty on his behalf and fifty remain. Shall I emancipate them on his behalf? The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Had he been a Muslim and you had emancipated slaves on his behalf, or given sadaqah on his behalf, or performed the pilgrimage, that would have reached him.

یہ حدیث شیئر کریں