سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ فرائض کا بیان ۔ حدیث 1159

عہد وپیمان کا بیان

راوی: مسدد , سفیان , عاصم , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ حَالَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ فِي دَارِنَا فَقِيلَ لَهُ أَلَيْسَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا حِلْفَ فِي الْإِسْلَامِ فَقَالَ حَالَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ فِي دَارِنَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا

مسدد، سفیان، عاصم، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے گھر میں مہاجرین وانصار کے درمیان بھائی چارہ قائم کرایا تھا۔ کسی نے کہا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ اسلام میں عہد وپیمان نہیں ہے۔ اس پر حضرت انس نے دو یا تین مرتبہ یہ جملہ ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے گھر میں مہاجرین وانصار کے درمیان بھائی چارہ قائم کرایا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں