سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1177

عاملین زکوة کی تنخواہ کا بیان

راوی: ابوالولید طیالسی , لیث , بکیر بن عبداللہ , بسر بن سعید , ابن الساعدی

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا لَيْثٌٌ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ السَّاعِدِيِّ قَالَ اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ عَلَی الصَّدَقَةِ فَلَمَّا فَرَغْتُ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ فَقُلْتُ إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ قَالَ خُذْ مَا أُعْطِيتَ فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَمَّلَنِي

ابوالولید طیالسی، لیث، بکیر بن عبد اللہ، بسر بن سعید، حضرت ابن الساعدی سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے مجھ کو زکوة وصول کرنے پر مامور کیا۔ جب میں کام سے فارغ ہوا تو انہوں نے مجھے اس کی اجرت دینے کا حکم کیا۔ میں نے کہا میں نے تو یہ کام فی سبیل اللہ کیا ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا جو تجھے دیا جارہا ہے وہ لے لے کیونکہ میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات میں یہ کام کیا تھا اور آپ نے مجھے اس کی اجرت دی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں