سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1284

جب ذمی کا فرمال ِتجارت لے کر لوٹیں تو ان سے دسواں حصہ محصول لیا جائے گا

راوی: مسدد , سعید بن منصور , ابوعوانہ , منصور , ہلال

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ جُهَيْنَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّکُمْ تُقَاتِلُونَ قَوْمًا فَتَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ فَيَتَّقُونَکُمْ بِأَمْوَالِهِمْ دُونَ أَنْفُسِهِمْ وَأَبْنَائِهِمْ قَالَ سَعِيدٌ فِي حَدِيثِهِ فَيُصَالِحُونَکُمْ عَلَی صُلْحٍ ثُمَّ اتَّفَقَا فَلَا تُصِيبُوا مِنْهُمْ شَيْئًا فَوْقَ ذَلِکَ فَإِنَّهُ لَا يَصْلُحُ لَکُمْ

مسدد، سعید بن منصور، ابوعوانہ، منصور، ہلال، قبیلہ جہینہ کے ایک شخص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عنقریب تم ایک قوم سے لڑو گے اور اس پر غالب آ جاؤ گے پس وہ تم سے اپنی جانوں اور اپنی اولادوں کو مال کے بدلہ میں بچا لیں گے (یہ مسدد کی روایت تھی سعید کی روایت یوں ہے)۔ پس وہ تم سے مال کے بدلہ میں صلح کریں گے۔ اس کے بعد دونوں راوی متفق ہیں کہ۔ پس تم ان سے اس سے زائد کچھ نہ لینا کیونکہ تمہارے لئے یہ زیادہ لینا جائز نہیں ہے۔

Narrated A man of Juhaynah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Probably you will fight with a people, you will dominate them, and they will save themselves and their children by their property. The version of Sa'id has You will then conclude peace with them. The agreed version goes: Then do no take anything from them more than that, for it is not proper for you.

یہ حدیث شیئر کریں