سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1321

کافروں کی پر انی قبریں کھودنے کا بیان

راوی: یحیی بن معین , وہب بن جریر , محمد بن اسحق , اسمعیل , بن امیہ , بحربن ابی بحیر , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَقَ يُحَدِّثُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ بُجَيْرِ بْنِ أَبِي بُجَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ حِينَ خَرَجْنَا مَعَهُ إِلَی الطَّائِفِ فَمَرَرْنَا بِقَبْرٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ وَکَانَ بِهَذَا الْحَرَمِ يَدْفَعُ عَنْهُ فَلَمَّا خَرَجَ أَصَابَتْهُ النِّقْمَةُ الَّتِي أَصَابَتْ قَوْمَهُ بِهَذَا الْمَکَانِ فَدُفِنَ فِيهِ وَآيَةُ ذَلِکَ أَنَّهُ دُفِنَ مَعَهُ غُصْنٌ مِنْ ذَهَبٍ إِنْ أَنْتُمْ نَبَشْتُمْ عَنْهُ أَصَبْتُمُوهُ مَعَهُ فَابْتَدَرَهُ النَّاسُ فَاسْتَخْرَجُوا الْغُصْنَ

یحیی بن معین، وہب بن جریر، محمد بن اسحاق ، اسماعیل، بن امیہ، بحربن ابی بحیر، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ طائف کی طرف نکلے تو ہمیں راستے میں ایک قبر ملی آپ نے فرمایا یہ ابورغال کی قبر ہے جو نزول عذاب کے خوف سے حرم میں رہتا تھا جب وہ حرم سے باہر نکلا تو وہی عذاب اس پر آیا جو اس سے قبل اسی جگہ اس کی قوم پر آ چکا تھا (یعنی زلزلہ) پس اس کو اسی جگہ دفن کیا گیا اور نشانی کے طور پر اس کی قبر میں اس کے ساتھ سونے کی سلاخ گاڑ دی گئی تھا۔ اگر تم اس کی قبر کھودو گے تو وہ تمہیں مل جائے گی یہ سن کر لوگ اس کی طرف دوڑے اور قبر کھود کر وہ سلاخ نکال لی۔

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
When we went out along with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) to at-Ta'if we passed a grave. I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: This is the grave of AbuRighal. He was in this sacred mosque (sanctuary) protecting himself (from punishment). When he came out, he suffered the same punishment which his people suffered at this place, and he was buried in it. The sign of it is that a golden bough was buried with him. If you dig it out, you will find it with him. The people hastened to it and took out the bough.

یہ حدیث شیئر کریں