سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1336

عیادت کے وقت بیمار کے لئے دعائے صحت کرنا

راوی: ہارون بن عبداللہ , مکی بن ابراہیم , عائشہ بنت سعد

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْجُعَيْدُ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَاهَا قَالَ اشْتَکَيْتُ بِمَکَّةَ فَجَائَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَی جَبْهَتِي ثُمَّ مَسَحَ صَدْرِي وَبَطْنِي ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا وَأَتْمِمْ لَهُ هِجْرَتَهُ

ہارون بن عبد اللہ، مکی بن ابراہیم، حضرت عائشہ بنت سعد سے روایت ہے کہ ان کے والد (سعد بن ابی وقاص) کا بیان ہے کہ میں مکہ میں بیمار ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری عیادت کے لئے تشریف لائے۔ آپ نے میری پیشانی پر ہاتھ رکھا اس کے بعد میرے سینہ اور پیٹ پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا اے اللہ سعد کو شفاء عطاء فرما اور اس کی ہجرت پوری فرما (یعنی مدینہ میں پہنچا دے)۔

یہ حدیث شیئر کریں