سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان ۔ حدیث 1484

باپ داداکی قسم کھانے کی ممانعت

راوی: سلیمان بن داؤد , اسمعیل بن جعفر , ابوسہیل , نافع بن مالک , عامر , طلحہ بن عبید اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ نَافِعِ بْنِ مَالِکِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي فِي حَدِيثِ قِصَّةِ الْأَعْرَابِيِّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْلَحَ وَأَبِيهِ إِنْ صَدَقَ دَخَلَ الْجَنَّةَ وَأَبِيهِ إِنْ صَدَقَ

سلیمان بن داؤد، اسماعیل بن جعفر، ابوسہیل، نافع بن مالک، عامر، حضرت طلحہ بن عبیداللہ سے ایک اعرابی کے قصہ میں مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس کے باپ کی اس نے مراد پائی۔ اگر یہ سچا ہے تو جنت میں داخل ہوگا قسم اس کے باپ کی اگر یہ سچا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں