سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 188

منی میں کس دن خطبہ پڑھے

راوی: محمد بن علاء ابن مبارک , ابراہیم بن نافع , ابن ابی نجیح , قبیلہ بنی بکر کے دو شخصوں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَجُلَيْنِ مِنْ بَنِي بَکْرٍ قَالَا رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ بَيْنَ أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَنَحْنُ عِنْدَ رَاحِلَتِهِ وَهِيَ خُطْبَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي خَطَبَ بِمِنًی

محمد بن علاء ابن مبارک، ابراہیم بن نافع، ابن ابی نجیح، قبیلہ بنی بکر کے دو شخصوں سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کے قریب کھڑے ہوئے تھے ہم نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے اور یہ خطبہ ایام تشریق کے بیچ والے دن تھا اور یہی وہ خطبہ تھا جو منیٰ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑھا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں