سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 189

منی میں کس دن خطبہ پڑھے

راوی: محمد بن بشار , ابوعاصم , ربیعہ بن عبدالرحمن بن حصین

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُصَيْنٍ حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي سَرَّائُ بِنْتُ نَبْهَانَ وَکَانَتْ رَبَّةُ بَيْتٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ قَالَتْ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الرُّئُوسِ فَقَالَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ أَلَيْسَ أَوْسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ قَالَ عَمُّ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ إِنَّهُ خَطَبَ أَوْسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ

محمد بن بشار، ابوعاصم، حضرت ربیعہ بن عبدالرحمن بن حصین سے روایت ہے کہ میری دادی سراء بنت نبہان جو کہ زمانہ جاہلیت میں ایک بت خانہ کی مالکہ تھیں وہ کہتی ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو یوم الروئس میں (قربانی کے دوسرے دن) خطبہ سنایا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے پوچھا کہ یہ کون سا دن ہے؟ ہم نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی زیادہ جانتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایام تشریق کے بیچ کا دن ہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابوحرہ رقاشی کے چچا سے بھی اسی طرح روایت کیا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایام تشریق کے درمیانی دن خطبہ دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں