سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 192

یوم النحر میں خطبہ کس وقت پڑھے

راوی: عبدالوہاب بن عبدالعزیز , مروان , ہلال بن عامر , رافع بن عمرو مزنی

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ الْمُزْنِيِّ حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو الْمُزْنِيُّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًی حِينَ ارْتَفَعَ الضُّحَی عَلَی بَغْلَةٍ شَهْبَائَ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ وَالنَّاسُ بَيْنَ قَاعِدٍ وَقَائِمٍ

عبدالوہاب بن عبدالعزیز، مروان، ہلال بن عامر، حضرت رافع بن عمرو مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ (دسویں تاریخ میں) جس وقت کہ آفتاب بلند ہوا میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفید رنگ کے خچر پر سوار ہو کر لوگوں کو خطبہ سنا رہے تھے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (دور کے لوگوں کے سامنے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترجمانی کر رہے تھے اور کچھ لوگ کھڑے تھے اور کچھ لوگ بیٹھے تھے

یہ حدیث شیئر کریں