منی میں نماز کا بیان
راوی: محمد بن علاء , ابن مبارک , یونس , زہری
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ لَمَّا اتَّخَذَ عُثْمَانُ الْأَمْوَالَ بِالطَّائِفِ وَأَرَادَ أَنْ يُقِيمَ بِهَا صَلَّی أَرْبَعًا قَالَ ثُمَّ أَخَذَ بِهِ الْأَئِمَّةُ بَعْدَهُ
محمد بن علاء، ابن مبارک، یونس، حضرت زہری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضرت عثمان نے طائف میں مکانات بنا لئے اور وہیں اقامت کا ارادہ کر لیا تو انہوں نے چار رکعتیں پڑھیں اس کے بعد لوگوں نے یہی طریقہ اختیار کر لیا۔
