رمی جمار (کنکریاں مارنے) کا بیان
راوی: ابو ثور , ابراہیم بن خالد , وہب بن بیان , عبیدہ , یزید بن ابی زیاد , سلیمان بن عمرو بن الاحوص اپنی والدہ
حَدَّثَنَا أَبُو ثَوْرٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ وَوَهْبُ بْنُ بَيَانٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ رَاکِبًا وَرَأَيْتُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ حَجَرًا فَرَمَی وَرَمَی النَّاسُ
ابو ثور، ابراہیم بن خالد، وہب بن بیان، عبیدہ، یزید بن ابی زیاد، حضرت سلیمان بن عمرو بن الاحوص اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتی میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جمرہ عقبہ کے پاس (اونٹ پر) سوار دیکھا ہے اور میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں انگلیوں کے بیچ میں کنکریاں تھیں پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کنکری پھینکی اور دوسرے لوگوں نے بھی پھینکی۔
