سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 215

سر منڈانے اور بال کتروانے کا بیان

راوی: قعنبی , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ

قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ سر منڈانے والوں پر رحم فرما صحابہ نے عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بال کتروانے والوں پر بھی (رحم کی دعا فرمائیے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ سر منڈانے والوں پر رحم فرما صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بال کتروانے والوں پر بھی (رحم کی دعا فرمایئے تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ) اے اللہ بال کتروانے والوں پر بھی رحم فرما۔

یہ حدیث شیئر کریں