سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 223

عمرہ کا بیان

راوی: ابو کامل , ابوعوانہ , ابراہیم بن مہاجر , ابوبکر بن عبدالرحمن

حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنِي رَسُولُ مَرْوَانَ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَی أُمِّ مَعْقَلٍ قَالَتْ کَانَ أَبُو مَعْقَلٍ حَاجًّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَدِمَ قَالَتْ أُمُّ مَعْقَلٍ قَدْ عَلِمْتَ أَنَّ عَلَيَّ حَجَّةً فَانْطَلَقَا يَمْشِيَانِ حَتَّی دَخَلَا عَلَيْهِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيَّ حَجَّةً وَإِنَّ لِأَبِي مَعْقَلٍ بَکْرًا قَالَ أَبُو مَعْقَلٍ صَدَقَتْ جَعَلْتُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطِهَا فَلْتَحُجَّ عَلَيْهِ فَإِنَّهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَعْطَاهَا الْبَکْرَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ قَدْ کَبِرْتُ وَسَقِمْتُ فَهَلْ مِنْ عَمَلٍ يُجْزِئُ عَنِّي مِنْ حَجَّتِي قَالَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تُجْزِئُ حَجَّةً

ابو کامل، ابوعوانہ، ابراہیم بن مہاجر، حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے مروان کے قاصد نے خبر دی جو کہ ام معقل کے پاس پیغام لے کر گیا تھا کہ ام معقل کا بیان ہے کہ ابومعقل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے روانہ ہوئے جب وہ (ابو معقل گھر میں) آئے تو ام معقل نے کہا کہ تمہیں معلوم ہے کہ مجھ پر حج لازم ہے پس وہ دونوں چلے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے ام معقل نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ پر حج فرض ہے اور ابومعقل کے پاس ایک اونٹ ہے ابومعقل نے کہا یہ سچ کہتی ہے میں نے اس اونٹ کو اللہ کی راہ میں دیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو وہ اونٹ ام معقل کو دیدے تاکہ وہ اس پر سوار ہو کر حج کرے ابومعقل نے وہ اونٹ ام معقل کو دیدیا ام معقل نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک بیمار اور بوڑھی عورت ہوں کوئی کام ایسا بتا دیجئے جو حج کا بدل بن جائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ماہ رمضان میں ایک عمرہ کرنا حج کا بدل ہو سکتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں