عمرہ کا بیان
راوی: مسدد , عبدالوارث , عامر , بکر بن عبداللہ , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجَّ فَقَالَتْ امْرَأَةٌ لِزَوْجِهَا أَحِجَّنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی جَمَلِکَ فَقَالَ مَا عِنْدِي مَا أُحِجُّکِ عَلَيْهِ قَالَتْ أَحِجَّنِي عَلَی جَمَلِکَ فُلَانٍ قَالَ ذَاکَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَأَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي تَقْرَأُ عَلَيْکَ السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللَّهِ وَإِنَّهَا سَأَلَتْنِي الْحَجَّ مَعَکَ قَالَتْ أَحِجَّنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ مَا عِنْدِي مَا أُحِجُّکِ عَلَيْهِ فَقَالَتْ أَحِجَّنِي عَلَی جَمَلِکَ فُلَانٍ فَقُلْتُ ذَاکَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ أَمَا إِنَّکَ لَوْ أَحْجَجْتَهَا عَلَيْهِ کَانَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ وَإِنَّهَا أَمَرَتْنِي أَنْ أَسْأَلَکَ مَا يَعْدِلُ حَجَّةً مَعَکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرِئْهَا السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللَّهِ وَبَرَکَاتِهِ وَأَخْبِرْهَا أَنَّهَا تَعْدِلُ حَجَّةً مَعِي يَعْنِي عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ
مسدد، عبدالوارث، عامر، بکر بن عبد اللہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کا ارادہ فرمایا ایک عورت (ام معقل) نے اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کی اجازت دیدے اس نے کہا کہ میرے پاس کیا ہے جس پر سوار کر کے تجھے حج کراؤں؟ عورت بولی اپنے فلاں اونٹ پر شوہر نے کہا وہ اونٹ تو اللہ کے راستہ میں دینے کے لئے روکا ہوا ہے پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری بیوی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کہا ہے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کرنا چاہتی ہے وہ مجھ سے کہتی ہے کہ میں اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے بھیج دوں میں نے اس سے کہا میرے پاس کون سی سواری ہے جس پر تجھے حج کراؤں؟ وہ بولی فلاں اونٹ پر میں نے کہا وہ تو اللہ کے راستہ میں دینے کی نیت سے روکا ہوا ہے یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تو اس کو اس اونٹ پر حج کرا دیتا تو وہ بھی اللہ کے راستہ میں ہوتا نیز اس نے مجھ سے یہ بھی کہا ہے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کروں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر (ثواب میں) دوسری عبادت کونسی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو میرا سلام کہنا اور بتا دینا کہ رمضان کے مہینہ میں عمرہ کرنا (ثواب اور فضیلت میں) میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔
