سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 229

عمرہ کا بیان

راوی: ابو ولید , ہدبہ بن خالد , ہمام , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَا حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ کُلَّهُنَّ فِي ذِي الْقِعْدَةِ إِلَّا الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد أَتْقَنْتُ مِنْ هَا هُنَا مِنْ هُدْبَةَ وَسَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي الْوَلِيدِ وَلَمْ أَضْبِطْهُ عُمْرَةً زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ أَوْ مِنْ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةَ الْقَضَائِ فِي ذِي الْقِعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنْ الْجِعْرَانَةِ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقِعْدَةِ وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِهِ

ابو ولید، ہدبہ بن خالد، ہمام، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار عمرے کئے اور وہ سب ذی قعدہ میں تھے سوائے اس عمرہ کے جو حج کے ساتھ تھا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس کے بعد حدیث ہدبہ کے الفاظ مجھے اچھی طرح یاد ہیں جو میں نے ابوولید سے بھی سنے ہیں مگر مجھے ابوولید کے الفاظ ٹھیک سے یاد نہیں وہ زمن الحدیبہ تھے یا من الحدیبہ عمرہ حدیبہ اور عمرہ جعرانہ دونوں ذی قعدہ میں تھے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذیقعدہ میں حسنین کا مال غنیمت تقسیم کیا تھا اور ایک عمرہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حج کے ساتھ تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں