سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 244

وادی محصب میں اترنے کا بیان

راوی: احمد بن حنبل , عثمان بن ابی شیبہ , مسدد , سفیان , صالح بن کیسان , سلیمان بن یسار

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ کَيْسَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَالَ أَبُو رَافِعٍ لَمْ يَأْمُرْنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنْزِلَهُ وَلَکِنْ ضَرَبْتُ قُبَّتَهُ فَنَزَلَهُ قَالَ مُسَدَّدٌ وَکَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عُثْمَانُ يَعْنِي فِي الْأَبْطَحِ

احمد بن حنبل، عثمان بن ابی شیبہ، مسدد، سفیان، صالح بن کیسان، حضرت سلیمان بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے مجھے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محصب میں اترنے کا حکم نہیں فرمایا تھا بلکہ میں نے (اتفاق سے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خیمہ وہاں لگایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں اترگئے مسدد کہتے ہیں کہ ابورافع حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامان کے محافظ تھے عثمان نے اپنی روایت میں اضافہ کیا ابطح میں۔

یہ حدیث شیئر کریں