وادی محصب میں اترنے کا بیان
راوی: محمود بن خالد , عمر , ابوعمر , ابوسلمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو يَعْنِي الْأَوْزَاعِيَّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حِينَ أَرَادَ أَنْ يَنْفِرَ مِنْ مِنًی نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا فَذَکَرَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْکُرْ أَوَّلَهُ وَلَا ذَکَرَ الْخَيْفَ الْوَادِي
محمود بن خالد، عمر، ابوعمر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ سے چلنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کل ہم وہاں اتریں گے پھر ویسا ہی بیان کیا جیسا کہ اوپر حدیث میں گذرا لیکن اس روایت میں نہ تو اول حدیث کے الفاظ ہیں اور نہ وادی خیف کا ذکر ہے۔
