سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 25

حج مفرد کا بیان

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد بن قیس بن سعد , عطاء بن ابی رباح , جابر

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَلَمَّا طَافُوا بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلُوهَا عُمْرَةً إِلَّا مَنْ کَانَ مَعَهُ الْهَدْيَ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُ النَّحْرِ قَدِمُوا فَطَافُوا بِالْبَيْتِ وَلَمْ يَطُوفُوا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ

موسی بن اسماعیل، حماد بن قیس بن سعد، عطاء بن ابی رباح، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب جب مکہ میں آئے تو ذی الحجہ کی چار راتیں گذر چکی تھیں جب طواف اور صفاء مروہ کے درمیان سعی سے فارغ ہو کر گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس حج کو عمرہ میں تبدیل کرلو مگر جس کے ساتھ ہدی کا جانور ہو وہ ایسا نہ کرے جب یوم الترویہ ہوا (یعنی آٹھویں تاریخ ہوئی) تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے حج کا احرام باندھا اور یوم النحر ہوا (یعنی دسویں تاریخ ہوئی) تو خانہ کعبہ کا طواف کیا مگر صفاو مروہ کے بیچ سعی نہ کی

یہ حدیث شیئر کریں