سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 258

کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کا بیان

راوی: قعنبی , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْکَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ وَبِلَالٌ فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ فَمَکَثَ فِيهَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَائَهُ وَکَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَی سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ ثُمَّ صَلَّی

قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ (جب مکہ فتح ہوا) تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ کے اندر داخل ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اسامہ بن زید عثمان بن طلحہ اور حضرت بلال رضی اللہ عنہم تھے انہوں نے اندر سے دروازہ بند کر لیا (تا کہ ہجوم اندر داخل نہ ہو) اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں (تھوڑی دیر) رہے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ باہر آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ستون کو اپنے بائیں جانب رکھا اور دو کو داہنی طرف اور تین ستون آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت پر تھے ان دنوں بیت اللہ چھ ستونوں پر قائم تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں نماز پڑھی

یہ حدیث شیئر کریں