سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 259

کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کا بیان

راوی: عبداللہ بن محمد بن اسحق , عبدالرحمن , بن مہدی , مالک

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ الْأَذْرَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مَالِکٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ لَمْ يَذْکُرْ السَّوَارِيَ قَالَ ثُمَّ صَلَّی وَبَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ثَلَاثَةُ أَذْرُعٍ

عبداللہ بن محمد بن اسحاق ، عبدالرحمن، بن مہدی، مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی مروی ہے مگر اس میں ستونوں کا ذکر نہیں ہے اس میں ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان تین ہاتھ کا فاصلہ تھا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ سے تین ہاتھ پیچھے ہٹ کر نماز پڑھی)

یہ حدیث شیئر کریں