سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 30

حج مفرد کا بیان

راوی: احمد بن صالح , عبداللہ بن وہب , ابوعیسی , عبداللہ بن قاسم , سعید بن المسیب

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ أَخْبَرَنِي أَبُو عِيسَی الْخُرَاسَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمسَيِّبِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَشَهِدَ عِنْدَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ يَنْهَی عَنْ الْعُمْرَةِ قَبْلَ الْحَجِّ

احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، ابوعیسی، عبداللہ بن قاسم، حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے ایک شخص حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور اس نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض وفات میں سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کرنے سے پہلے عمرہ کرنے کی ممانعت فرمائی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں