سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 300

ان عورتوں کا بیان جن سے ایک ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں

راوی: عبداللہ بن محمد زہیر داؤد , بن ابی ہند , عامر , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُنْکَحُ الْمَرْأَةُ عَلَی عَمَّتِهَا وَلَا الْعَمَّةُ عَلَی بِنْتِ أَخِيهَا وَلَا الْمَرْأَةُ عَلَی خَالَتِهَا وَلَا الْخَالَةُ عَلَی بِنْتِ أُخْتِهَا وَلَا تُنْکَحُ الْکُبْرَی عَلَی الصُّغْرَی وَلَا الصُّغْرَی عَلَی الْکُبْرَی

عبداللہ بن محمد زہیر داؤد، بن ابی ہند، عامر، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کسی عورت کا نکاح اس کی پھوپھی پر اور پھوپھی کا نکاح بھتیجی پر نہ کیا جائے اسی طرح کسی عورت کا نکاح اس کی خالہ پر اور خالہ کا نکاح اس کی بھانجی پر نہ کیا جائے اور نہ بڑے ناطے والی کا نکاح چھوٹے ناطہ والی پر اور نہ چھوٹے ناطہ والی کا نکاح بڑے ناطہ والی پر کیا جائے

یہ حدیث شیئر کریں