سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 374

عورتوں میں برابری کرنے کا بیان

راوی: احمد بن عمرو بن سرح , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , عروہ بن زبیر , عائشہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ فَأَيَّتُهُنَّ خَرَجَ سَهْمُهَا خَرَجَ بِهَا مَعَهُ وَکَانَ يَقْسِمُ لِکُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ يَوْمَهَا وَلَيْلَتَهَا غَيْرَ أَنَّ سَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ وَهَبَتْ يَوْمَهَا لِعَائِشَةَ

احمد بن عمرو بن سرح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی سفر میں جانے کا ارادہ کرتے تو ازواج کے درمیان قرعہ اندازی کرتے پس قرعہ اندازی میں جس کا نام نکلتا اس کو ساتھ لے جاتے اور ہر عورت کے لئے ایک دن اور ایک رات مقرر کرتے سوائے سودہ بنت زمعہ کے کیونکہ انہوں نے اپنی باری حضرت عائشہ کو بخش دی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں