آگے بڑھنے کی شرط کا بیان
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , قعنبی , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي قَدْ ضُمِّرَتْ مِنْ الْحَفْيَائِ وَکَانَ أَمَدُهَا ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ مِنْ الثَّنِيَّةِ إِلَی مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ وَإِنَّ عَبْدَ اللَّهِ کَانَ مِمَّنْ سَابَقَ بِهَا
عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان گھوڑوں میں شرط لگائی جو گھوڑ دوڑ کے لئے بطور خاص تیار کئے گئے تھے اور دوڑ کی حد حفیاء سے لے کر ثنیة الوداع تک مقرر کی (جس کا فاصلہ تقریبا پانچ چھ میل ہے) اور ان گھوڑوں کی حد جو گھوڑ دوڑ کے لئے تیار نہیں کئے گئے تھے ثنیہ سے لے کر مسجد بنی زریق تک مقرر کی (جس کا فاصلہ تقریبا ایک میل ہوتا ہے) اور عبداللہ بن عمر بھی گھوڑ دوڑ میں شریک تھے۔
