سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 924

قیدی سے مال لے کر اس کو چھوڑ دینے کا بیان

راوی: احمد بن حنبل , ابونوح , عکرمہ بن عمار , سماک , عمربن خطاب

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُوحٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عِکْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا سِمَاکٌ الْحَنَفِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَالَ لَمَّا کَانَ يَوْمُ بَدْرٍ فَأَخَذَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفِدَائَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَا کَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَکُونَ لَهُ أَسْرَی حَتَّی يُثْخِنَ فِي الْأَرْضِ إِلَی قَوْلِهِ لَمَسَّکُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ مِنْ الْفِدَائِ ثُمَّ أَحَلَّ لَهُمْ اللَّهُ الْغَنَائِمَ قَالَ أَبُو دَاوُد سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يُسْأَلُ عَنْ اسْمِ أَبِي نُوحٍ فَقَالَ إِيشْ تَصْنَعُ بِاسْمِهِ اسْمُهُ اسْمٌ شَنِيعٌ قَالَ أَبُو دَاوُد اسْمُ أَبِي نُوحٍ قُرَادٌ وَالصَّحِيحُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَزْوَانَ

احمد بن حنبل، ابونوح، عکرمہ بن عمار، سماک، حضرت عمربن خطاب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ بدر کے موقعہ پر قیدیوں سے روپیہ پیسہ لے کر چھوڑ دیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی نبی کے لئے یہ بات مناسب نہیں ہے کہ اس کے قبضہ میں قیدی ہوں اور وہ ان کو چھوڑ دے یہاں تک کہ قتل یا زیر نہ کر لے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے غنیمت کو حلال کیا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ میں نے سنا امام احمد بن حنبل سے ابونوح کا نام معلوم کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم ان کا نام معلوم کر کے کیا کرو گے ان کا نام غیر مناسب سا ہے۔ ابوداؤد نے کہا ان کا نام قراد ہے (یعنی چیچڑی) اور صحیح عبدالرحمن بن غزوان ہے

یہ حدیث شیئر کریں