سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 938

جب غلہ کی کمی ہو تو ہر ایک کو غلہ لوٹ کر اپنے لئے رکھنا منع ہے بلکہ لشکر میں تقسیم کرنا چاہئے

راوی: محمد بن علاء , ابومعاویہ , ابواسحق , محمد بن مجاہد , عبداللہ بن ابی اوفی

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ قُلْتُ هَلْ کُنْتُمْ تُخَمِّسُونَ يَعْنِي الطَّعَامَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَصَبْنَا طَعَامًا يَوْمَ خَيْبَرَ فَکَانَ الرَّجُلُ يَجِيئُ فَيَأْخُذُ مِنْهُ مِقْدَارَ مَا يَکْفِيهِ ثُمَّ يَنْصَرِفُ

محمد بن علاء، ابومعاویہ، ابواسحاق ، محمد بن مجاہد، حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے روایت ہے کہ میں نے پوچھا کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں کھانے پینے کی چیزوں میں سے پانچواں حصہ نکالا کرتے تھے؟ تو کہا خیبر کے دن ہم کو کھانے پینے کی چیزیں ملیں تو ہر شخص آتا تھا اور اپنی ضرورت کے مطابق اس میں سے لے جاتا تھا۔

Narrated Abdullah ibn AbuAwfa:
Muhammad ibn AbulMujahid reported Abdullah ibn AbuAwfa as saying: I asked: Did you set aside the fifth of the food in the time of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him)? He replied: On the day of Khaybar we captured food and a man would come and take as much food of it as needed and then go away.

یہ حدیث شیئر کریں