مال غنیمت میں سے کسی چیز کو بلا ضرورت اپنے کام میں لانا
راوی: سعید بن منصور , عثمان بن ابی ایبہ , ابوداؤد , ابومعاویہ , محمد بن اسحق , یزید بن ابی حبیب , ابی مرزوق , رویفع بن ثابت انصاری
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَنَا لِحَدِيثِهِ أَتْقَنُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ مَوْلَی تُجِيبَ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَرْکَبْ دَابَّةً مِنْ فَيْئِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّی إِذَا أَعْجَفَهَا رَدَّهَا فِيهِ وَمَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَلْبَسْ ثَوْبًا مِنْ فَيْئِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّی إِذَا أَخْلَقَهُ رَدَّهُ فِيهِ
سعید بن منصور، عثمان بن ابی ایبہ، ابوداؤد، ابومعاویہ، محمد بن اسحاق ، یزید بن ابی حبیب، ابی مرزوق، حضرت رویفع بن ثابت انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ (تقسیم سے پہلے) مسلمانوں کے مال غنیمت کے کسی جانور کی سواری کرے اور دبلا کر کے اس کو پھر مال غنیمت میں شامل کر دے۔ اسی طرح اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان رکھنے والے شخص کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ مال غنیمت کا کپڑا پہنے اور پرانا کر کے اس کو پھر مال غنیمت میں شامل کر دے۔
Narrated Ruwayfi' ibn Thabit al-Ansari:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: He who believes in Allah and the Last Day must not ride on packhorse belonging to the booty of the Muslims and put it back when he has emaciated it; and he who believes in Allah and the Last Day must not wear a garment belonging to the booty of the Muslims and put it back when he made it threadbare.
