سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 966

اگر کوئی مشرک مسلمانوں کے ساتھ ہو کرلڑے تو کیا اس کو مال غنیمت میں سے حصہ ملے گا؟

راوی: مسدد , یحیی بن معین , یحیی , مالک , فضیل , عبداللہ بن دینار , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَيَحْيَی بْنُ مَعِينٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ مَالِکٍ عَنْ الْفُضَيْلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِيَارٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَ يَحْيَی إِنَّ رَجُلًا مِنْ الْمُشْرِکِينَ لَحِقَ بِالنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُقَاتِلَ مَعَهُ فَقَالَ ارْجِعْ ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ إِنَّا لَا نَسْتَعِينُ بِمُشْرِکٍ

مسدد، یحیی بن معین، یحیی، مالک، فضیل، عبداللہ بن دینار، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ مشرکین میں سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آ ملا اور آپ کے ساتھ مل کر جنگ کرنے لگا۔ آپ نے فرمایا لوٹ جا ہم کسی مشرک کی مدد قبول نہیں کریں گے۔

یہ حدیث شیئر کریں