عورت اگر کسی کافر کو امان دے
راوی: احمد بن صالح , ابن وہب , عیاض بن عبداللہ , مخرمہ بن سلیمان کریب , ام ہانی بنت ابی طالب
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهَا أَجَارَتْ رَجُلًا مِنْ الْمُشْرِکِينَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ وَأَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ
احمد بن صالح، ابن وہب، عیاض بن عبد اللہ، مخرمہ بن سلیمان کریب، حضرت ام ہانی بنت ابی طالب سے روایت ہے کہ انہوں نے فتح مکہ کے دن ایک مشرک کو پناہ دی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا جس کو تو نے پناہ دی اس کو ہم نے پناہ دی اور جس کو تو نے امن دیا اس کو ہم نے امن دیا۔
