سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 1107

قاتل سے دیت سے لے کر پھر اسے قتل کردیا تو کیا حکم ہے؟

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , مطر الورق , حسن , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ وَأَحْسَبُهُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أُعْفِيَ مَنْ قَتَلَ بَعْدَ أَخْذِهِ الدِّيَةَ

موسی بن اسماعیل، حماد، مطر الورق، حسن، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس شخص کو معاف نہیں کروں گا جو دیت لینے کے بعد قاتل کو قتل کردے۔

Narrated Jabir ibn Abdullah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: I will not forgive anyone who kills after accepting blood-wit

یہ حدیث شیئر کریں