سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 1173

پیٹ کے بچہ کی دیت کا بیان

راوی: وہب بن بیان , ابن سرح , ابن وہب , یونس , ابن شہاب سعید بن مسیب , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَيَانٍ وَابْنُ السَّرْحِ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اقْتَتَلَتْ امْرَأَتَانِ مِنْ هُذَيْلٍ فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَی بِحَجَرٍ فَقَتَلَتْهَا فَاخْتَصَمُوا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ جَنِينِهَا غُرَّةَ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدَةٍ وَقَضَی بِدِيَةِ الْمَرْأَةِ عَلَی عَاقِلَتِهَا وَوَرَّثَهَا وَلَدَهَا وَمَنْ مَعَهُمْ فَقَالَ حَمَلُ بْنُ مَالِکِ بْنِ النَّابِغَةِ الْهُذَلِيُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ أُغْرَمُ دِيَةَ مَنْ لَا شَرِبَ وَلَا أَکَلَ لَا نَطَقَ وَلَا اسْتَهَلَّ فَمِثْلُ ذَلِکَ يُطَلُّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا هَذَا مِنْ إِخْوَانِ الْکُهَّانِ مِنْ أَجْلِ سَجْعِهِ الَّذِي سَجَعَ

وہب بن بیان، ابن سرح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب سعید بن مسیب، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بنوہذیل کی دو عورتیں لڑ پڑیں تو ان میں سے ایک نے دوسری کو پتھر دے مارا اور اسے قتل کردیا دونوں طرف کے لوگوں نے مقدمہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا تو آپ نے فیصلہ فرمایا کہ اس کے جنین کی دیت ایک غلام یا باندی کا غرہ ہے اور عورت کی دیت کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ وہ قاتلہ کے عاقلہ پر ہوگی اور مقتولہ کا وارث بنایا اس کے لڑکے کو اور جو اس کے ساتھ تھے۔ حمل بن مالک بن النابغہ الہذلی نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کیسے ایسے بچہ کی دیت کا تاوان دوں جس نے کھایا نہ پیا نہ بات کی نہ ہی رویا اور اس جیسے کا تو خون لغو ہوتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ مسجع کلام کرنا کاہنوں کے بھائیوں کا کام ہے یہ بات آپ نے حمل بن مالک کی مسجع گفتگو کی وجہ سے فرمائی۔

یہ حدیث شیئر کریں