سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1266

انبیاء میں بعض کو بعض پر فضیلت دینے کا بیان

راوی: عمروبن عثمان , ولید , اوزاعی , ابوعمار , عبداللہ بن فروخ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَرُّوخَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ وَأَوَّلُ شَافِعٍ وَأَوَّلُ مُشَفَّعٍ

عمروبن عثمان، ولید، اوزاعی، ابوعمار، عبداللہ بن فروخ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں اولاد آدم کا سردار ہوں اور وہ پہلے شخص جس سے زمین پھٹے گی (قبر شق ہوگی) اور میں سب سے پہلے اٹھایا جاؤ نگا اور سب سے پہلے سفارش کرنے والا ہوں گا اور سب سے پہلا شخص ہوں گا جس کی سفارش قبول ہوگی۔

یہ حدیث شیئر کریں