سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 15

مساقات

راوی: احمد بن حنبل , یحیی , عبیداللہ , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَلَ أَهْلَ خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا يَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٍ أَوْ زَرْعٍ

احمد بن حنبل، یحیی، عبیداللہ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل خیبر کے ساتھ ان کے کھیت اور باغ کی پیدوار کے نصف پر معاملہ فرمایا (کہ جتنی بھی پیدوار ہوگی کھیت میں یا باغ کے پھلوں میں تو نصف مسلمانوں کی اور نصف اہل خیبر کی)

یہ حدیث شیئر کریں