سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1516

جھگڑے والوں میں صلح کرانا

راوی: عبدالوہاب بن ابوبکر , ابن شہاب , حمید بن عبدالرحمن اپنی والدہ ام کلثوم بنت عقبہ

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْجِيزِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ عَنْ نَافِعٍ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ الْهَادِي أَنَّ عَبْدَ الْوَهَّابِ بْنَ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَهُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّهِ أُمِّ کُلْثُومٍ بِنْتِ عُقْبَةَ قَالَتْ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَخِّصُ فِي شَيْئٍ مِنْ الْکَذِبِ إِلَّا فِي ثَلَاثٍ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا أَعُدُّهُ کَاذِبًا الرَّجُلُ يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ يَقُولُ الْقَوْلَ وَلَا يُرِيدُ بِهِ إِلَّا الْإِصْلَاحَ وَالرَّجُلُ يَقُولُ فِي الْحَرْبِ وَالرَّجُلُ يُحَدِّثُ امْرَأَتَهُ وَالْمَرْأَةُ تُحَدِّثُ زَوْجَهَا

ربع بن سلیمان جیزی، ابواسود، نافع بن یزید، ابن حاد، عبدالوہاب بن ابوبکر، ابن شہاب، حضرت حمید بن عبدالرحمن اپنی والدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنت عقبہ سے روایت کرتے ہیں ان کی والدہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نہیں سنا کہ آپ کبھی جھوٹ بولنے کی ذرا بھی اجازت دیتے ہو مگر تین معاملات میں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ میں اس شخص کو جھوٹا شمار نہیں کرتا جو لوگوں کے درمیان صلح کرانے میں ازخود ایک بات کہے اور اس سے سوائے اصلاح کے کوئی ارادہ نہ کرے۔ دوسرے اس آدمی کو جو جنگ میں کوئی بات غلط اور خلاف واقعہ کہے تیسرے وہ شوہر جو بیوی سے یا بیوی جو شوہر سے بات کرے(محبت کی تاکہ دونوں میں ازدواجی تعلق برقرار رہے)۔

یہ حدیث شیئر کریں