سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 372

کھانے پر اجتماع کرنے کا بیان

راوی: ابراہیم بن موسی , ولید بن مسلم , وحشی بن حرب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَأْکُلُ وَلَا نَشْبَعُ قَالَ فَلَعَلَّکُمْ تَفْتَرِقُونَ قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَاجْتَمِعُوا عَلَی طَعَامِکُمْ وَاذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ يُبَارَکْ لَکُمْ فِيهِ قَالَ أَبُو دَاوُد إِذَا کُنْتَ فِي وَلِيمَةٍ فَوُضِعَ الْعَشَائُ فَلَا تَأْکُلْ حَتَّی يَأْذَنَ لَکَ صَاحِبُ الدَّارِ

ابراہیم بن موسی، ولید بن مسلم، وحشی بن حرب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے فرمایا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کھانا تو کھاتے ہیں لیکن سیر نہیں ہوتے آپ نے فرمایا کہ شاید تم الگ الگ کھاتے ہو، انہوں نے کہا جی ہاں۔ فرمایا کہ اپنے کھانے پر جمع ہو جایا کرو اور کھانے کے وقت اللہ کا نام لیا کرو اللہ تعالیٰ تمہارے کھانے میں برکت ڈال دے گا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اگر تم کسی دعوت ولیمہ میں مدعو ہو اور تمہارے سامنے رات کا کھانا بھی رکھ دیا جائے تو جب تک صاحب مکان (میزبان) اجازت نہ دے کھانا مت کھاؤ۔

Narrated Wahshi ibn Harb:
The Companions of the Prophet (peace_be_upon_him) said: Apostle of Allah (peace_be_upon_him) we eat but we are not satisfied. He said: Perhaps you eat separately. They replied: Yes. He said: If you gather together at your food and mention Allah's name, you will be blessed in it.

یہ حدیث شیئر کریں