اہل کتاب کے برتن استعمال کرنے کا حکم
راوی: نصر بن عاصم , محمد بن شعیب , عبداللہ بن علاء بن زبر , ابو عبیداللہ مسلم بن مشکم , ابوثعلبہ ,
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَائِ بْنِ زَبْرٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدِ اللَّهِ مُسْلِمِ بْنِ مِشْکَمٍ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّا نُجَاوِرُ أَهْلَ الْکِتَابِ وَهُمْ يَطْبُخُونَ فِي قُدُورِهِمْ الْخِنْزِيرَ وَيَشْرَبُونَ فِي آنِيَتِهِمْ الْخَمْرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ وَجَدْتُمْ غَيْرَهَا فَکُلُوا فِيهَا وَاشْرَبُوا وَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا فَارْحَضُوهَا بِالْمَائِ وَکُلُوا وَاشْرَبُوا
نصر بن عاصم، محمد بن شعیب، عبداللہ بن علاء بن زبر، ابو عبیداللہ مسلم بن مشکم، ابوثعلبہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کرتے ہوئے فرمایا ہم اہل کتاب کے پڑوسی ہیں اور وہ اپنی ہانڈیوں میں خنزیر کا گوشت پکاتے ہیں۔ اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں (اگر ہم ان کے برتن استعمال کریں تو کیا حکم ہے) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تمہیں ان کے برتنوں کے علاوہ دوسرے برتن نہ ملیں تو انہیں پانی سے اچھی طرح دھو لو اور (ان میں) کھاؤ پیو۔
