سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 502

تعویز کیسے کیے جائیں

راوی: یزید بن خالد بن موہب , لیث , زیاد بن محمد , محمد بن کعب , فضالہ بن عبید , ابودرداء

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ زِيَادَةَ بِنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ الْقُرَظِيِّ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اشْتَکَی مِنْکُمْ شَيْئًا أَوْ اشْتَکَاهُ أَخٌ لَهُ فَلْيَقُلْ رَبَّنَا اللَّهُ الَّذِي فِي السَّمَائِ تَقَدَّسَ اسْمُکَ أَمْرُکَ فِي السَّمَائِ وَالْأَرْضِ کَمَا رَحْمَتُکَ فِي السَّمَائِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَکَ فِي الْأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِکَ وَشِفَائً مِنْ شِفَائِکَ عَلَی هَذَا الْوَجَعِ فَيَبْرَأَ

یزید بن خالد بن موہب، لیث، زیاد بن محمد، محمد بن کعب، فضالہ بن عبید، ابودرداء فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے جس کو کسی تکلیف کی شکایت ہو یا اس سے اس کا کوئی بھائی شکایت کرے تو اسے چاہیے کہ کہے اے ہمارے پروردگار جو آسمان میں ہے آپ کا نام پاک ہے زمین و آسمان پر آپ ہی کا حکم چلتا ہے جیسے آسمان پر آپ نے رحمت کی پس ایسے ہی زمین پر اپنی رحمت نازل فرما ہمارے گناہوں کو معاف کردے اور ہماری خطاؤں کو درگذر فرما اور اپنی شفا میں سے شفا نازل فرمائیے اس تکلیف پر، تو وہ درد ختم ہو جائے گا۔

Narrated AbudDarda':
I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: If any of you is suffering from anything or his brother is suffering, he should say: Our Lord is Allah Who is in the heaven, holy is Thy name, Thy command reigns supreme in the heaven and the earth, as Thy mercy in the heaven, make Thy mercy in the earth; forgive us our sins, and our errors; Thou art the Lord of good men; send down mercy from Thy mercy, and remedy, and remedy from Thy remedy on this pain so that it is healed up.

یہ حدیث شیئر کریں