سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 564

جو شخص اپنے غلاموں کو جو ثلث سے زائد ہوں آزاد کردے تو کیا حکم ہے؟

راوی: احمد بن حنبل , ہشیم , عبدالملک بن ابی سلیمان , عطاء , اسماعیل بن ابی خالد , سلمہ , بن کہیل , عطاء بن جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَائٍ وَإِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ وَلَمْ يَکُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبِيعَ بِسَبْعِ مِائَةِ أَوْ بِتِسْعِ مِائَةِ

احمد بن حنبل، ہشیم، عبدالملک بن ابی سلیمان، عطاء، اسماعیل بن ابی خالد، سلمہ، بن کہیل، عطاء ، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنے ایک غلام کو اپنے پیچھے آزاد کر دیا تھا لیکن اس غلام کے علاوہ اس کے پاس کوئی دوسرا مال وغیرہ نہیں تھا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فروخت کرنے کا حکم فرمایا تو وہ غلام سات سو یا نو سو میں فروخت ہوا۔

یہ حدیث شیئر کریں