سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ حروف اور قرات کا بیان ۔ حدیث 617

اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ہشام بن عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ نَزَلَ الْوَحْيُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ عَلَيْنَا سُورَةٌ أَنْزَلْنَاهَا وَفَرَضْنَاهَا قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي مُخَفَّفَةً حَتَّی أَتَی عَلَی هَذِهِ الْآيَاتِ

موسی بن اسماعیل، حماد، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل کی گئی پس آپ نے ہمیں پڑھ کر سنایا۔ سُورَةٌ أَنْزَلْنَاهَا وَفَرَضْنَاهَا" میں راء کو بغیر تشدید کے پڑھا جبکہ بعض قراء مثلا ابوعمرو وغیرہ کے یہاں فَرَّضنَاھَا راء کی تشدید کے ساتھ بھی ایک قرأت ہے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ بغیر تشدید کے ان آیات تک پڑھا۔

یہ حدیث شیئر کریں