سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 667

عورتوں کے لئے ریشم پہننے کا بیان

راوی: عمرو بن عثمان , کثیر بن عبید , بقیہ , (مشہور تابعی)

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ وَکَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ رَأَی عَلَی أُمِّ کُلْثُومٍ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدًا سِيَرَائَ قَالَ وَالسِّيَرَائُ الْمُضَلَّعُ بِالْقَزِّ

عمرو بن عثمان، کثیر بن عبید، بقیہ، زبیدی، زہری (مشہور تابعی اور مدون حدیث ہیں) فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر ایک ریشمی چادر دیکھی۔ راوی کہتے ہیں کہ اس میں ریشم کی دھاریاں تھیں۔

یہ حدیث شیئر کریں