اللہ تعالیٰ کا فرمان عورتیں اپنی چادریں تھوڑا نیچے لٹکائیں کا بیان
راوی: محمد بن عبید , محمد بن ثور , معمر , ابن خثیم , صفیہ بنت شیبہ , ام سلمہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ خَرَجَ نِسَائُ الْأَنْصَارِ کَأَنَّ عَلَی رُئُوسِهِنَّ الْغِرْبَانَ مِنْ الْأَکْسِيَةِ
محمد بن عبید، محمد بن ثور، معمر، ابن خثیم، صفیہ بنت شیبہ، ام سلمہ فرماتی ہیں کہ جب قرآن کریم کی سورت احزاب کی یہ آیت نازل ہوئی (يُدْنِيْنَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيْبِهِنَّ) 33۔ الاحزاب : 59) کہ وہ عورتیں (ازواج مطہرات، بنات مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن اور عام مسلمان عورتیں) اپنے گھونگھٹ کو (باہر نکلتے وقت) نیچے لٹکالیں۔ (پردہ کے لئے) تو انصار کی عورتیں (اس آیت کے نزول کے بعد) اس طرح باہر نکلیں کہ گویا ان کے سروں پر کوے بیٹھے ہیں کپڑوں کے۔ (سیاہ کپڑے سروں پر ڈال کر نکلیں)۔
Narrated Umm Salamah, Ummul Mu'minin:
When the verse "That they should cast their outer garments over their persons" was revealed, the women of Ansar came out as if they had crows over their heads by wearing outer garments.
