سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کنگھی کرنے کا بیان ۔ حدیث 791

بال رکھنے کا بیان

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , محمد بن سلیمان انباری , وکیع , سفیان , ابواسحاق , براء

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ مَا رَأَيْتُ مِنْ ذِي لِمَّةٍ أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لَهُ شَعْرٌ يَضْرِبُ مَنْکِبَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد کَذَا رَوَاهُ إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ يَضْرِبُ مَنْکِبَيْهِ و قَالَ شُعْبَةُ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ

عبداللہ بن مسلمہ، محمد بن سلیمان انباری، وکیع، سفیان، ابواسحاق، براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کسی لمبے بال والے کو سرخ جوڑے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ حسین نہیں دیکھا، محمد بن سلیمان نے اس میں اضافہ کیا۔ کہ حضور کے بال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کندھوں کو جا لگتے تھے امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اسی طرح اسرائیل نے ابواسحاق سے روایت کیا ہے کہ کندھوں تک لگتے تھے اور شعبہ نے کہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک کانوں کی لوتک پہنچے ہوئے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں