سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کنگھی کرنے کا بیان ۔ حدیث 801

بچوں کو دراز گیسو رکھنے کا بیان

راوی: احمد بن حنبل , عثمان بن عثمان , احمد , عمر بن نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ أَحْمَدُ كَانَ رَجُلًا صَالِحًا قَالَ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْقَزَعِ وَالْقَزَعُ أَنْ يُحْلَقَ رَأْسُ الصَّبِيِّ فَيُتْرَكَ بَعْضُ شَعْرِهِ

احمد بن حنبل، عثمان بن عثمان، احمد، عمر بن نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قزع سے منع فرمایا ہے اور قزع یہ ہے کہ بچہ کے سر کے کچھ حصہ کو مونڈ دیا جائے اور بعض بالوں کو ایسے ہی چھوڑ دیا جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں