سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 863

فساد فتنہ کے وقت اس میں کوشش کرنا جائز نہیں

راوی: عثمان بن ابوشیبہ , وکیع , عثمان الشحام , مسلم بن ابی بکرہ اپنے والد

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ قَالَ حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا سَتَکُونُ فِتْنَةٌ يَکُونُ الْمُضْطَجِعُ فِيهَا خَيْرًا مِنْ الْجَالِسِ وَالْجَالِسُ خَيْرًا مِنْ الْقَائِمِ وَالْقَائِمُ خَيْرًا مِنْ الْمَاشِي وَالْمَاشِي خَيْرًا مِنْ السَّاعِي قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَأْمُرُنِي قَالَ مَنْ کَانَتْ لَهُ إِبِلٌ فَلْيَلْحَقْ بِإِبِلِهِ وَمَنْ کَانَتْ لَهُ غَنَمٌ فَلْيَلْحَقْ بِغَنَمِهِ وَمَنْ کَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَلْحَقْ بِأَرْضِهِ قَالَ فَمَنْ لَمْ يَکُنْ لَهُ شَيْئٌ مِنْ ذَلِکَ قَالَ فَلْيَعْمِدْ إِلَی سَيْفِهِ فَلْيَضْرِبْ بِحَدِّهِ عَلَی حَرَّةٍ ثُمَّ لِيَنْجُ مَا اسْتَطَاعَ النَّجَائَ

عثمان بن ابوشیبہ، وکیع، عثمان الشحام، مسلم بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عنقریب ایک فتنہ ہوگا جس میں لیٹا ہوا شخص بیٹھے ہوئے سے بہتر ہوگا اور بیٹھا ہوا شخص کھڑے ہوئے سے بہتر ہوگا اور کھڑا ہوا شخص چلنے والے سے بہتر ہوگا اور چلنے والا بہتر ہوگا اس فتنہ میں کوشش کرنے والے سے۔ ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ فرمایا کہ جس کے پاس اونٹ ہوں تو اسے چاہیے کہ اپنے گھروالوں سے جاملے اور جس کے پاس بکریاں مویشی ہوں تو وہ اپنی بکریوں سے جاملے اور جس کی کوئی (زرعی) زمین ہو تو وہ زمین سے جاملے (یعنی اپنے کام سے کام رکھے فتنہ سے بہت دور رہے) انہوں نے فرمایا کہ پس جس کے پاس ان میں سے کچھ نہ ہو وہ کیا کرے فرمایا کہ اسے چاہیے کہ اپنی تلوار اٹھائے اور اس کی دھار کو مٹکے پر مار کر کند کردے۔ (تا کہ لڑنے کے قابل ہی نہ رہے) پھر حتی الامکان جلدی نجات حاصل کرے فتنہ کے مقام سے۔

Narrated AbuBakrah:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: There will be a period of commotion in which the one who lies down will be better than the one who sits, and the one who sits is better than the one who stands, and the one who stands is better than the one who walks, and the one who walks is better than the one who runs (to it).
He asked: What do you command me to do, Apostle of Allah? He replied: He who has camels should remain with his camels, he who has sheep should remain with his sheep, and he who has land should remain with his land.
He asked: If anyone has more of these, (what should he do)?
He replied: He should take his sword, strike its edge on a stone, and then escape if he can.

یہ حدیث شیئر کریں