سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 869

فساد فتنہ کے وقت اس میں کوشش کرنا جائز نہیں

راوی: محمد بن یحیی , فارس , عفان , عبدالواحد بن زیاد , عاصم , ابی شیبہ , موسیٰ اشعری

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ أَبِي کَبْشَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مُوسَی يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ بَيْنَ أَيْدِيکُمْ فِتَنًا کَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي کَافِرًا الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنْ الْقَائِمِ وَالْقَائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنْ الْمَاشِي وَالْمَاشِي فِيهَا خَيْرٌ مِنْ السَّاعِي قَالُوا فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ کُونُوا أَحْلَاسَ بُيُوتِکُمْ

محمد بن یحیی، فارس، عفان، عبدالواحد بن زیاد، عاصم، ابی شیبہ، حضرت موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے سامنے فتنے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح نمودار ہوں گے آدمی اس میں صبح کو مومن ہوگا اور شام کو کافر، شام کو مومن ہوگا صبح کو کافر بیٹھنے والا شخص اس میں کھڑے ہوئے شخص سے بہتر ہوگا اور کھڑا ہوا شخص اس میں چلنے والے سے بہتر اور چلنے والا شخص اس میں کوشش کرنے والے سے بہتر ہے لوگوں نے کہا آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ فرمایا کہ اپنے گھروں کے ٹاٹ کی طرح ہوجاؤ۔

Narrated AbuMusa al-Ash'ari:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Before you there will be commotions like pieces of a dark night in which a man will be a believer in the morning and an infidel in the evening. He who sits during them will be better than he who gets up, and he who gets up during them is better than he who walks, and he who walks during them is better than he who runs. They (the people) said: What do you order us to do? He replied: Keep to your houses.

یہ حدیث شیئر کریں