سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 972

اللہ اور رسول سے جنگ کرنے کا بیان

راوی: محمد بن صباح بن سفیان , عمرو بن عثمان , ولید , اوزاعی , ابوقلابہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ أَخْبَرَنَا ح و حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی يَعْنِي ابْنَ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فِيهِ فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَلَبِهِمْ قَافَةً فَأُتِيَ بِهِمْ قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی فِي ذَلِکَ إِنَّمَا جَزَائُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا الْآيَةَ

محمد بن صباح بن سفیان، عمرو بن عثمان، ولید، اوزاعی، ابوقلابہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہی حدیث روایت کی ہے اس میں فرمایا کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کی تلاش میں قیافہ شناسوں کی جماعت بھیجی پس انہیں پکڑ کرلایا گیا تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ (اِنَّمَا جَزٰ ؤُا الَّذِيْنَ يُحَارِبُوْنَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَه وَيَسْعَوْنَ فِي الْاَرْضِ فَسَادًا) 5۔ المائدہ : 33) بیشک یہی بدلہ ہے ان لوگوں کا جو اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کرتے ہیں کہ انہیں قتل کیا جائے یا سولی پر لٹکایا جائے یا ان کے ہاتھ اور پاؤں متضاد کاٹے جائیں۔

یہ حدیث شیئر کریں